‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2018 - 20:55
News ID: 437746
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
قائد انقلاب اسلامی نے اسلامی بیداری کے سامراجی طاقت کی خوف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جہاں بھی اسلام لوگوں کے دل و جان پر مسلط ہوا ہے وہاں سامراجی طاقت کو طمانچہ کھانا پڑا ہے اور ہمارا عقیدہ ہے کہ یقینا دوبارہ اسلامی بیداری کے خطے میں طمانچہ کھائے گا ۔
قائد انقلاب اسلامی

رسا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ایران کی تینوں قوا کے سربراہان، اعلی حکام ، اسلامی ممالک کے سفراء ، عوام کے مختلف طبقات اور ۳۲ ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں شریک مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : مسلم حکمرانوں کو اطمینان رکھنا چاہیے کہ  فتح و کامیابی فلسطینی اور یمنی عوام کو نصیب ہوگی۔

انہوں نے دین اسلام کی پیروی اور قرآن کی اطاعت کو بشریت کی سعادت اور نجات کا واحد راستہ قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کا شجرہ طیبہ گذشتہ ۴۰ برسوں سے اسلام ، قرآن اور اہلبیت علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں  تناور درخت میں تبدیل ہوگیا ہے جو آج علاقائی اور عالمی اقوام کے لئے بہترین نمونہ بن گیا ہے اور امریکہ کی انقلاب اسلامی کے ساتھ دشمنی اور عداوت کی اصلی وجہ بھی یہی ہے کیونکہ امریکہ نہیں چاہتا کہ انقلاب اسلامی دنیا کے لئۓ نمونہ عمل بن جائے۔

قائد انقلاب اسلامی نے مسلمانوں کے اندر نہفتہ طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : مسلمان دین اسلام ، اہلبیت (ع)  اور قرآنی تعلیمات کے سائے میں باہمی اتحاد کے ساتھ  علاقائی اور عالمی سطح پر امریکہ کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

رہبر معظم نے امریکہ کو اسلام اور مسلمانوں  کا حقیقی اور اصلی دشمن قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکہ مسلم ممالک میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ اختلافات پیدا کرکے امت مسلمہ پر مسلط ہونے کی ناپاک کوشش جاری ر کھے ہوئے ہے اور مسلمان دانشوروں، سیاستدانوں اور علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کو امریکی سازشوں کے بارے میں آگاہ کریں اور امریکہ کے اتحادی مسلم حکمرانوں کی خیانت اور غداری کے بارے میں بھی مسلمانوں کے اندر بیداری پیدا کریں۔

انہوں نے قرآن کی پیروی کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا : بعض مسلم حکمراں ، قرآن اور اسلام کی پیروی کرنے کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کی پیروی کررہے ہیں اور خطے میں وہ امریکہ کی تفرقہ انگیز سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

آیت اللہ خامنیہ ای نے فرمایا : البتہ اسلام اور قرآن کی پیروی نہ کرنے والے مسلم حکمرنوں کی امریکہ کی نظر میں بھی کوئی وقعت اور اہمیت نہیں ہے  امریکہ انھیں بھی دھمکی دیتے ہوئے کہتا ہے کہ اگر میں نے تمہارا ساتھ نہ دیا تو تمہاری حکومت دو ہفتہ بھی نہیں چل سکےگی ۔ بعض مسلم حکمراں فلسطین اور یمن میں ہونے والے بھیانک جرائم میں امریکہ اور اسرائیل کے نقش قدم پر گامزن ہیں۔

انہوں نے امریکہ کی طرف سے سعودی عرب کو تحقیر کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : امریکہ کی نظر میں سعودی عرب کی کوئی اہمیت نہیں ہے امریکہ نے سعودی عرب کو دودھ دینے والی گائے سے تشبیہ کرکے سعودی عرب کو اس کی حیثیت دکھا دی ہے۔ جب تک گائے دودھ دیتی ہے وہ استفادہ کرےگا جس دن گائے نے دودھ دینا بند کردیا اسی دن اسے کاٹ کر کھا جائےگا۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا : ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی مسئلہ کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے امریکہ ایران سے یہ چاہتا ہے کہ ایران مظلوم قوموں کی حمایت بند کردے۔ ایران فلسطینیوں اور یمنیوں اور افغانیوں کی حمایت بند کردے اور خطے میں امریکی منصوبوں کو ناام بنانے کی کوشش نہ کرے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان اصلی تنازعہ یہ ہے۔ امریکہ نہیں چاہتا کہ ایران نہتے فلسطینیوں کی حمایت کرے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی نہیں چاہتے کہ ایران یمن کے نہتے عربوں کی حمایت کرے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : لیکن ایران اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہتے ہوئے علاقائی اور عالمی سطح پر مظلوم قوموں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھےگا اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے شوم منصوبوں کامقابلہ کرتا رہےگا۔ مسلمان حکمراں جان لیں کہ اللہ تعالی کی مدد سے فلسطینیوں اور یمنیوں کو فتح نصیب ہوگی۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا : آج یمنی عوام سعودی عرب اور اس کی پشت پناہی کرنے والا امریکہ سے سخت مظالم اور شکنجے میں ہیں مگر یقین جیت یمن اور انصاراللہ کی ہوگی، واحد طریقہ مزاحمت ہے، اور آج مسلم اقوام کی مزاحمت سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک بے بسی کا شکار ہیں۔

قابل ذکت ہے کہ اس ملاقات میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام حسن روحانی، چیف جسٹس آیت اللہ آملی لاریجانی، اسپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی، اسلامی ممالک کے سفیر اور ملک کے دیگر سیاسی اور عسکری حکام بھی شریک ہیں۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬